تیونشا شرما خودکشی کیس: سابق بوائے فرینڈ کے ریمانڈ میں توسیع

   

ممبئی: تیونشا شرما خودکشی کیس میں شیزان محمد خان کے ریمانڈ میں 30 دسمبر تک توسیع کر دی گئی ہے۔ تیونشا کی خودکشی کے بعد شیزان کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور پولیس اس سے مسلسل پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ رپورٹس کے مطابق شیزان نے اپنی متوفی سابقہ گرل فرینڈ کی چیٹس ڈیلیٹ کر دی تھیں۔ بتایا جاتا ہے کہ شیزان کی گرل فرینڈ ٹی وی سیریل کی اداکارہ ہے اور اس کا تعلق ممبئی سے ہے۔ پولیس کو واٹس ایپ چیٹس کے 250 صفحات ملے ہیں لیکن اس کی تحقیق اور اس کا تجزیہ کرنا ابھی باقی ہے۔ جون کے مہینے سے اب تک کی چیٹس برآمد ہو چکی ہیں۔شیزان واضح طور پر اپنی زندگی میں کسی اور لڑکی کے وجود سے انکار کرتا رہا ہے۔دعویٰ کے مطابق اس گرل فرینڈ کی شناخت سے شیزان کا جھوٹ کھل کر سامنے آگیا ہے۔ اب اس لڑکی اور دیگر لڑکیوں سے پوچھ گچھ کے بعد آخری 15 منٹ کا معمہ بھی حل ہو سکتا ہے۔ پولیس کے سامنے کئی سوالات ہیں۔خیال رہے کہ 20سالہ تیونشا نے 24 دسمبر کو شو کے سیٹ پر پھانسی لگا کرمبینہ طور پر خودکشی کر لی تھی، شرما کے بوائے فرینڈ اور ساتھی اداکار شیزان پر تیونشا کی ماں نے خودکشی کے لیے اکسانے کا الزام لگایا ہے۔فی الحال پولیس شیزان سے مسلسل پوچھ گچھ کر رہی ہے ، جس میں نئے انکشافات ہور ہے ہیں۔