ممبئی : ٹیلی ویژن کی مقبول اداکارہ تیونشا شرما کی موت کی خبر سے مہلوکہ کے مداح صدمے میں ہیں۔ ٹی وی شو علی بابا ’داستانِ کابل‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی تیونشا شرما 24 دسمبر کو شو کے سیٹ پر مردہ پائی گئی تھی۔ تیونشا کی آخری رسومات منگل کو ادا کی گئیں۔اطلاعات کے مطابق تیونشا اپنے خاندان کی واحد رکن تھی جو پیسے کماتی تھی۔ بیٹی کی موت کے بعد اس کی ماں بالکل ٹوٹ چکی ہے۔تیونشا کی والدہ نے اپنے ساتھی اداکار شیزان کے خلاف خودکشی پر اکسانے کی شکایت درج کرائی ہے۔ رپورٹ کے مطابق تیونشا نے اپنے پیچھے 15 کروڑ روپے کی جائیداد اور ایک لگڑری اپارٹمنٹ چھوڑا ہے۔ تیونشا نے ایک انٹرویو میں اپنی جدوجہد کے بارے میں بات کی۔ اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ والا ’’لو شو‘‘ میں کام کرنے سے پہلے ہی میں ذہنی دباؤ کا شکار تھی۔