ت15تا 18 سال کے بچوں کو آج سے کورونا ٹیکہ

   

سرسلہ میں 16 مراکز کا قیام، استفادہ کرنے عوام کو ڈی ایم ایچ او کا مشورہ

گمبھی راو پیٹ۔ ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر راجننہ سرسلہ ضلع ڈاکٹر اے سومن موہن راؤ نے صحافتی بیان جاری کرتے ہوئے بتا یا کہ کووڈ ۔ 19 کی روک تھام کے سلسلے میں اگلے مرحلہ کے تحت 15 سے 18 سال کی عمر کے لڑکوں اور لڑکیوں کو (جو 2007 یا اس سے پہلے پیدا ہوئے ہیں) کو کل یعنی 3 جنوری سے ٹیکہ دیا جارہا ہے، ڈاکٹر سومن موہن راو نے کہا کہ3 جنوری کو ہمارے ضلع سرسلہ میں 16 مراکز قائم کیے گئے ہیں جن میں ڈسٹرکٹ ایریا ہاسپٹل ، پرائمری ہیلتھ سینٹرز ،ایریا ہسپتال وغیرہ شامل ہیں جہاں تمام تر انتظامات کو مکمل کرلیا گیا ہے،ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سومن موہن راو نے ٹیکہ اندازی کے وقت بچوں کے ساتھ انکے ماں، باپ کے علاوہ سرپرستوں کو ہونا ضروری قرار دیا، ڈاکٹر سومن موہن نے مزید کہا کہ ویکسین کے لیے کوون پورٹل پر رجسٹریشن یکم جنوری 2022 سے شروع ہو چکے ہیں جہاں سے ٹیکہ اندازی کے لیے رجسٹریشن کروایں یاتو پھر ٹیکہ اندازی سینٹر میں براہ راست رجسٹر کے ویکسین لے سکتے ہیں۔ ڈاکٹر سومن موہن راو نے ملک و ریاست میں کویڈ 19 اور اومی کرون کے بڑھتے ہوے کیسیس پر عوام کو احتیاط برتنے اور سرکاری طور پر جاری گایڈ لاینس پر عمل کا مشورہ دیا ۔