شمس آباد ڈی سی پی کی پریس کانفرنس
شمس آباد ۔ /25 اکٹوبر (سیاست نیوز) راجندرا نگر پولیس نے ایک سارق کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 20 تولہ طلائی زیورات کو ضبط کرلیا ۔ شمس آباد ڈی سی پی پرکاش ریڈی نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ایس راجیش 49 سالہ ساکن قسم پور جو گریدھاری مراری جو کپڑے دھویا کرتا تھا ۔ 15 دن قبل اس نے فلیٹ نمبر 317 میں کپڑے لینے گیا اور وہاں موجود ایک پیاکٹ جس میں 20 تولہ طلائی زیور ات تھے لیکر فرار ہوگیا ۔ راجندرا نگر پولیس میں شکایت کرنے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایس راجیش کو تحویل میں لیتے ہوئے تفتیش کرنے پر اس نے اقبال جرم کرلیا ۔ راجیش کے قبضہ سے 20 تولہ طلائی زیورات کو ضبط کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے عدالتی تحویل میں بھیج دیا ۔