ت3تا 9 مئی ایمسیٹ 2019 آن لائن منعقد ہوگا

   

Ferty9 Clinic

یکم مئی سے ہال ٹکٹس کی اجرائی، کنوینر ایمسیٹ پروفیسر این یادیا

حیدرآباد 21 اپریل (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ کے انجینئرنگ اگریکلچر اور فارمیسی کالجوں میں داخلوں کے لئے 3 تا 9 مئی منعقد شدنی ’’ایمسیٹ 2019‘‘ کے لئے بڑے پیمانے پر انتظامات کئے جارہے ہیں تاکہ امیدواروں کو کسی بھی نوعیت کی مشکلات پیش نہ آسکیں۔ کنوینر ایمسیٹ 2019 ء پروفیسر این یادیا نے یہ بات بتائی اور کہاکہ 3 تا 6 مئی کو انجینئرنگ امتحان اور 8 تا 9 مئی کے دوران اگریکلچر و فارمیسی کالجوں میں داخلوں کے لئے منعقد کیا جارہا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ ایمسیٹ پرچوں کے امتحانات آن لائن ہوں گے اور ہر روز دو الگ الگ وقت میں یہ امتحانات منعقد ہوں گے۔ کنوینر کے مطابق ایمسیٹ امیدوار اپنے ہال ٹکٹس یکم مئی تک ویب سائیٹ کے ذریعہ یعنی https://eamcet.tsche.ac.in سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ پروفیسر این یادیا نے بتایا کہ ایمسیٹ 2019 کو پرامن بنانے کے ساتھ ساتھ کسی بھی نوعیت کی کوتاہیاں وغیرہ پیش نہ آنے کے لئے بہت ہی احتیاط کے ساتھ اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ایمسیٹ کے ذریعہ مختلف مذکورہ کالجس میں داخلوں کے حصول کے لئے اب تک جملہ 2,16,362 لاکھ طلباء و طالبات اپنی درخواستیں پیش کرچکے ہیں۔