ت500تخریب کار ہندوستان میں دراندازی کے منتظر

   

Ferty9 Clinic

بالا کوٹ دوبارہ کارکرد : جنرل بپن راوت
چینائی 23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سربراہ افواج جنرل بپن راوت نے پیر کو کہاکہ پاکستان نے حال ہی میں بالاکوٹ کو دوبارہ بحال کردیا ہے اور تقریباً 500 تخریب کار ہندوستان میں دراندازی کے انتظار میں ہیں۔ جنرل راوت نے آفیسرس ٹریننگ اکیڈیمی میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ’پاکستان کی طرف سے بالاکوٹ کو حال ہی میں دوبارہ کارکرد بنادیا گیا ہے۔ جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بالاکوٹ بحال ہوگیا ہے۔ اس کو قبل ازیں نقصان پہنچایا گیا تھا اور تباہ کردیا گیا تھا‘۔ اُنھوں نے کہاکہ تقریباً 500 سے زائد تخریب کار ہندوستان میں دراندازی کے منتظر ہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ ’…انڈین ایر فورس کی طرف سے کچھ کارروائی کی گئی تھی اور اب اُنھیں وہاں عوام کی مدد حاصل ہوئی ہے‘۔ پلوامہ حملے کے بعد ہندوستانی فضائیہ نے پاکستان کے بالاکوٹ میں مبینہ دہشت گرد کیمپوں کو سرجیکل حملوں کا نشانہ بنایا تھا۔