ثاقب الغنی بہار رانجی ٹیم کے کپتان مقرر

   

پٹنہ، 13 اکتوبر (یو این آئی ) ویبھو سوریونشی کو چہارشنبہ سے شروع ہونے والے 2025-26 رنجی ٹرافی سیزن کے پہلے دو راؤنڈز کیلئے بہار ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے ۔ ثاقب الغنی کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے ۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا کے حکم کے بعد، بہار کرکٹ ایسوسی ایشن کو دو رکنی سلیکشن کمیٹی میں ایک عارضی سلیکٹر کو شامل کرنے پر مجبور کیا گیا۔سوریہ ونشی نے حال ہی میں انڈر 19 آسٹریلیا کے دورے کے دوران ٹاپ آرڈر پر مضبوط اوپننگ کی تھی اورہندوستان نے سیریز 2-0 سے جیت لی تھی۔ اس سے قبل سوریہ ونشی کے بلے نے انگلینڈ کے دورے میں بھی اچھی کارکردگی دکھائی تھی۔