ثانیہ اور شعیب ایک ساتھ

   


کراچی ۔ پاکستانی سابق شعیب ملک اور ان کی اہلیہ، ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا میڈیا پر علیحدگی کی افواہیں پھیلنے کے بعد پہلی بارایک ساتھ نظر آئے۔کچھ مداحوں نے ان تصاویر اور ویڈیوز میں ثانیہ اور شعیب کو ایک ساتھ دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا ہے جبکہ کچھ نے تنقید کرتے ہوئے اس جوڑی کے درمیان علیحدگی کی افواہوں کو ان کے شو کی تشہیر کے لیے ایک تشہری حربہقرار دیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان اور ہندوستان کے دو بڑے کھلاڑی اور سوپر اسٹارز، شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی شادی کی خبر بھی ایک بڑی بریکنگ نیوز بنی تھی اور اب گزشتہ کئی ہفتوں سے دونوں کے درمیان علیحدگی کے بارے میں پھیلی افواہیں بھی میڈیا کی خصوصی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔شعیب ملک اور ثانیہ مرزا دونوں ہی اپنی علیحدگی کے بارے میں گردش کرنے والی افواہوں پر بالکل خاموش ہیں۔