متحدہ عرب امارت کا 10 سالہ ویزا حاصل کرنے والوں میں شاہ رخ خان ، سنجے دت بھی شامل
حیدرآباد ۔ حیدرآبادی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور ان کے شوہر پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کو باوقار اعزاز حاصل ہوا ہے ۔ متحدہ عرب امارت حکومت نے اس جوڑے کو 10 سالہ گولڈن ویزے سے نوازا ہے ۔ متحدہ عرب امارت کی جانب سے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والے مشہور شخصیات صنعتکاروں ، تکنیکی ماہرین کو سال 2019 سے 5 سالہ 10 سالہ طویل مدت تک قیام پذیر رہنے کیلئے ( ریسیڈنسی ویزا) گولڈن ویزا منظور کیا جارہا ہے ۔ اسی سلسلہ میں متحدہ عرب امارت نے ثانیہ مرزا اور شعیب ملک جوڑے کو 10 سالہ ویزا جاری کیا ہے ۔ حیدرآبادی ثانیہ مرزا پاکستان سیالکوٹ کے شعیب ملک سال 2010میں شادی کے بندھن میں بند گئے تھے ۔ اس جوڑے کو تین سالہ فرزند ازحان مرزا ملک ہے ۔ ابھی تک کھیل کے میدان میں گولڈن ویزا حاصل کرنے والوں میں مشہور فٹ بالر رونالڈو ، لوئس فیگو ، ٹینس اسٹار نووک جکوچ شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ انٹرٹنینمنٹ انڈسٹری بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان ، سنجے دن نے گولڈن ویزا حاصل کیا ہے ۔ گولڈن ویزا حاصل کرنے والی تیسری انڈین سلیبریٹی کی حیثیت سے ثانیہ مرزا کا انتخاب ہوا ہے ۔