ثانیہ مرزا نے 4 ماہ میں 26 کلو وزن کم کرلیا

   

حیدرآباد۔27 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ایک مرتبہ پھر ٹینس کورٹ میں واپسی کے لئے بھرپور تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق دنیائے ٹینس میں واپسی کے لیے انہوں نے چار ماہ کے دوران اپنا 26 کلو وزن کم کیا ہے، جس کے بعد ان کے مداح انہیں زبردست داد دے رہے ہیں۔ ثانیہ نے انسٹا گرام پر اپنی وڈیو شائع کی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ جم میں اپنی فٹنس پر زبردست ورزش کررہی ہیں۔ انسٹا گرام پر انہوں نے لکھا کہ بیٹے کی پیدائش کے وقت میرا وزن 26 کلو بڑھ گیا تھا جس کو کم کرنا میرے لیے ایک مشکل ترین مرحلہ تھا۔ میں سب کو بتانا چاہتی ہوں اگر ہم روزانہ ایک سے دو گھنٹے کے لیے ورزش کریں تو تو خود کو ذہنی اور جسمانی طور پر فٹ رکھ سکتے ہیں۔ ثانیہ مرزا کی جانب سے سماجی رابطے پر شائع کی جانے والی وڈیو وائرل ہوئی ہے جس پر ان کے مداح اور ناقدین مختلف نوعیت کے تبصرے کررہے ہیں۔ یادرہے کہ ثانیہ نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کے ساتھ 2010ء میں شادی کی تھی جبکہ انہیں 8 سال کے وقفے کے بعد اکتوبر 2018ء میں بیٹے کی پیدائش ہوئی ۔ دونوں نے بیٹے کا نام اذہان مرزا ملک رکھا ۔