دبئی ۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتانشعیب ملک کی اہلیہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا بھی پاکستان ٹیم کے بائیو سیکورببل میں پہنچ گئیں۔ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے کے ہمراہ دبئی میں قرنطینہ مکمل کیا جس کے بعد ثانیہ مرزا اور بیٹے نے بائیو سیکور ببل میں شمولیت اختیارکرلیی۔آئی سی سیقواعدکے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کھلاڑیوں کے اہلخانہ کو ساتھ رکھنے کی اجازت دی ہے۔محمد حفیظ، حسن علی، عماد وسیم، فخر زمان اور محمد رضوان کے اہل خانہ ان کے ساتھ ہیں جبکہ کوچ ثقلین مشتاق اور عثمان قادرکے اہل خانہ بھی بائیو سیکور ببل میں موجود ہیں۔