دبئی ۔ معروف ہندوستانی ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے کئے جانے والے شکوے کا جواب دیا ہے۔ ثانیہ مرزا کی جانب سے اپنے تصدیق شدہ انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں ہنستے ہوئے اور ورزش کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ثانیہ مرزا کی جانب سے اپنے انسٹا اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ویڈیو پر لکھا گیا ہے کہ لوگوں کا کہنا ہیکہ وہ زیادہ ہنستی نہیں ہیں۔ ثانیہ مرزا نے اپنی انسٹا گرام پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہیکہ یہ رہی میری ہنسی جو سب دیکھنا چاہتے تھے۔ ثانیہ مرزا کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ خوب انجوائے کرتے ہوئے ہنستے مسکراتے ہوئے ورزش کررہی ہیں۔