ثانیہ مرزا کا ومبلڈن کرئیر ختم

   

ومبلڈن ۔ ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے مکسڈ ڈبلز سیمی فائنل میں دفاعی چمپئن نیل کپسکی اور ڈیزائر کروجک کے خلاف شکست کے بعد ومبلڈن کو الوداع کہہ دیا۔ ثانیہ اورکروشیا کی میٹ پاوچ کی چھٹی سیڈ جوڑی کو برطانیہ کی کپسکی اور امریکہ کی ڈیزائر کو 4۔ 6، 7۔ 5، 6۔ 4 سے شکست دی ہے ۔ 35 سالہ ثانیہ نے چھ گرانڈ سلام خطابات جیتے ہیں، جن میں تین مکسڈ ڈبلز اعزازات بھی شامل ہیں، حالانکہ وہ کبھی ومبلڈن مکسڈ ڈبلز خطاب حاصل نہیں کرپائی ۔انہوں نے 2009 کا آسٹریلین اوپن اور 2012 کا فرنچ اوپن مہیش بھوپتی کے ساتھ اور 2014 کا یو ایس اوپن برازیل کے برونو سواریز کے ساتھ جیتا تھا۔ثانیہ نے جمعرات کو ٹویٹ کیا ہم نے جس چیلنج اور جدوجہد کا سامنا کیا، ہم نے جو بھی کام کیا، آخر میں یہ اہم تھا۔ لیکن اس بار ومبلڈن میں ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔ گزشتہ 20 سالوں میں یہاں کھیلنا اور جیتنا اعزاز کی بات ہے۔ ثانیہ کا ٹور پر یہ آخری سال ہے۔ انہوں نے اور پاوچ نے پہلا سیٹ جیتنے کے بعد دوسرا سیٹ بھی بہتر شروع کیا لیکن اگلے چھ میں سے پانچ گیمز ہارگئے۔فیصلہ کن سیٹ میں ثانیہ اور پاوچ نے اپنے حریف کی سرو بریک کی لیکن زیادہ دیر دباؤ برقرار نہ رکھ سکے۔ پاوچ نے 12ویں گیم میں دو ڈبل فالٹ کیے۔ ومبلڈن میں مکسڈ ڈبلز میں ثانیہ کی یہ بہترین کارکردگی ہے۔ وہ 2011، 2013 اور 2015 میں کوارٹر فائنل تک پہنچی تھیں۔انہوں نے مارٹینا ہنگس کے ساتھ 2015 میں ومبلڈن میں خواتین کا ڈبلز خطاب جیتا تھا۔چھ بار گرانڈ سلام فاتح نے اس سال کے شروع میں اعلان کیا تھا کہ وہ 2022 کے سیزن کے اختتام پر سبکدوش ہو جائیں گی۔
زخمی نڈال سیمی فائنل میں داخل
ومبلڈن۔ ان کے والد نے تماشائیوں کی گیلری میں ہاتھ ہلا کر انہیں میدان سے باہر جانے کو کہا لیکن 22 مرتبہ کے گرانڈ سلام چمپئن رافیل نڈال ہار ماننے والوں میںشامل نہیںتھے۔ پیٹ میں دردکے ساتھ جدوجہد11 ویں سیڈ ٹیلر فرٹز کو شکست دیکر ومبلڈن کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ۔ نڈال درد کی وجہ سے اپنی بہترین فارم میں نظر نہیں آئے لیکن انہوں نے مقابلے 6، 7۔ 5، 3۔ 6، 7۔ 5، 7۔ 6 سے جیتا۔ جیت کے بعد انہوں نے کہا کہ ایک لمحے کے لیے میں نے سوچا کہ میں میچ ختم نہیں کر پاؤں گا۔ اب ان کا مقابلہ آسٹریلیا کے نک کرگیوس سے ہوگا، جنہوں نے چلی کے کرسچن گیرین کو 6 ۔ 4، 6۔ 3، 7۔ 6 سے شکست دی ۔دوسرے سیمی فائنل میں نوواک جوکووچ کا مقابلہ کیم نوری سے ہوگا۔خواتین کے سیمی فائنل میں 2019 کی چمپئن سیمونا ہالیپ کا مقابلہ ایلین ریباکینا سے ہوگا جبکہ اونس جبورکا مقابلہ تاتیانا ماریا سے ہوگا۔ ہالیپ نے امانڈا انیسیمووا کو 6۔ 2، 6۔ 4 جبکہ رائباکینا نے ٹومجانووچ کو 4۔ 6، 6۔ 2، 6۔ 3 سے شکست دی۔اس فتح کے ساتھ نڈال کی 2022 میں ناقابل شکست مہم 19۔ 0 بن گئی۔ وہ جنوری میں آسٹریلین اوپن اور جون میں فرنچ اوپن جیت چکے ہیں۔ انہوں نے کبھی بھی سیزن کے پہلے تین گرانڈ سلام خطابات ایک ساتھ نہیں جیتے تھے۔اس وقت نڈال شاندار فام میں ہیں لیکن اس مقابلے میں پیٹ کے درد سے پریشان رہے۔