ممبئی ۔ سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔ثانیہ مرزا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ممبئی میں منعقد ہونے والی ایک ایوارڈ کی تقریب سے اپنی کچھ نئی خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں۔وہ ان تصاویر میں ہلکے نیلے رنگ کی ساڑھی پہنے ہوئے بہت خوبصورت نظر آرہی ہیں۔اْنہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’انسپیریشن آف اے جنریشن‘ کا ایوارڈ دینے کے لیے فیمینا انڈیا کا شکریہ۔