میلبورن ۔ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو گرانڈ سلام کرئیر کے آخری فائنل میں شسکت ہوئی ہے ۔ ثانیہ نے جمعہ کو آسٹریلین اوپن مکسڈ ڈبلز رنر اپ کے طور پر اپنا عظیم گرانڈ سلام کیریئر کا اختتام کیا۔ ہندوستانی کھلاڑی اور انکے ساتھی روہن بوپنا یہاں میلبورن پارک میں مکسڈ ڈبلز کے فائنل میں برازیلین جوڑی لوئیسا اسٹیفانی اور رافیل میٹوس سے ہارگئے۔ ثانیہ اور بوپنا کو برازیل کے سٹیفانی اور ماتوس نے 7-6(2)، 6-2 سے شکست دی، جو اپنا پہلاگرانڈ سلام فائنل میں کھیل رہے تھے۔ 36 سالہ ثانیہ نے اعتراف کیا کہ سیمی فائنل میں تیسرے نمبر پر آنے والے ومبلڈن چمپیئن ڈیسیرا کراؤزیک اور نیل اسکوپسکی کو شکست دینے کے بعد اس کے جذبات تقریباً ظاہر ہوگئے تھے ۔ میلبورن پارک میں فائنل میچ کے بعد بوپنا کے ساتھ پہلی مرتبہ ٹیم بنانے کے 22 سال بعد انہیں کوئی روک نہیں سکا تھا ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ثانیہ نے اپنا پہلا گرانڈ سلام 2009 میں میلبورن پارک میں حاصل کیا تھا ، جب اس نے مہیش بھوپتی کے ساتھ جوڑی بنائی۔ میلبورن پارک ہندوستانی اسٹار کے لیے ایک خوشگوار میدان رہا ہے۔ 2009 میں ان کی پہلی کامیابی کے سات سال بعد 2016 میں انہوں نے سوئس اسٹار مارٹینا ہنگس کے ساتھ جوڑی بنائی اور ٹاپ سیڈ کے طور پر خواتین کا ڈبلز خطاب حاصل کیا۔ آسٹریلیا سے باہر انہوں نے چار دیگر گرانڈ سلام خطابات حاصل کیے۔ ہنگس کے ساتھ 2015 ومبلڈن اور2015 یو ایس اوپن ویمنز ڈبلز، 2012 رولینڈ گیروس میں بھوپتی کے ساتھ مکسڈ ڈبلز اور برونو سورس کے ساتھ 2014 یو ایس اوپن مکسڈ ڈبلز فتوحات درج کی ہیں۔ فائنل کے بعد ایک جذباتی بیان میں ثانیہ نے کہا میرے پیشہ ورانہ کیریئرکا سفر 2005 کو میلبورن میں شروع ہوا جب میں نے تیسرے راؤنڈ میں سرینا ولیمزکے ساتھ 18 سال کی عمر میں کھیلا۔ یہ 18 سال پہلے کافی خوفناک تھا اور مجھے بار بار یہاں آنے اور یہاں کچھ خطابات جیتنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ راڈ لیور ایرینا واقعی میری زندگی میں خاص رہا ہے۔ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ میں کسی گرانڈ سلام فائنل میں اپنے بچے کے سامنے کھیل سکوں گی، اس لیے یہ میرے لیے واقعی خاص ہے کہ میرا چار سالہ بچہ یہاں ہے اور میرے والدین یہاں ہیں، روہن کی بیوی یہاں ہے۔ بوپنا اپنی 2017 کی رولینڈ گیروس کی فتح کے بعد دوسرا گرانڈ سلام مکسڈ ڈبلز خطاب شامل کرنا چاہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ثانیہ کے ساتھ کھیلنا میرے لیے واقعی خاص ہے۔ ہمارا پہلا مکسڈ ڈبلز ایک ساتھ تھا جب وہ14سال کی تھی اور ہم نے خطاب جیتا تھا۔ آج ہمیں یہاں راڈ لیور ایرینا پر آخری میچ کھیلنا ہے۔ بدقسمتی سے، ہم خطاب حاصل نہیں کر سکے۔ اسٹیفانی اور ماتوس پہلی برازیلی ٹیم ہیں جنہوں نے ثانیہ اور روہن بوپنا کو شکست دیکر اپنا پہلا خطاب حاصل کیا۔ چھ مرتبہ کی گرانڈ سلام چمپئن ثانیہ نے اس ماہ کے شروع میں اعلان کیا تھا کہ وہ دبئی ٹینس چمپئن شپ کے بعد پروفیشنل ٹینس سے سبکدوش ہو جائیں گی جو 19 فروری کو شروع ہو رہا ہے۔
ہندوستان فائنل میں داخل
پوچیفسٹروم۔ لیگ اسپنر پارشوی چوپڑا اور اوپنر شویتا سہراوت کی شاندار بولنگ کی بدولت ہندوستان نے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر انڈر19 ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔