ثانیہ مرزا کی جنوری میں واپسی

   

حیدرآباد ۔30 نومبر (سیاست ڈاٹ کام )ہندوستانی کھلاڑی ثانیہ مرزا نے جنوری میں ہونے والے ہوبارٹ انٹر نیشنل ٹورنمنٹ کے ذریعے مسابقتی ٹینس میں واپسی کا اعلان کردیا۔ وہ بیٹے کی پیدائش کے باعث گزشتہ دو سال سے مقابلوں میں حصہ نہیں لے رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ ماہ ممبئی میں ویمنز آئی ٹی ایف ایونٹ اور پھر آسٹریلین اوپن میں بھی شرکت کریں گی۔یادرہے کہ ثانیہ مرزا نے مسابقتی ٹینس میں واپسی سے قبل نہ صرف اپنی فٹنس کو بہتر کیا بلکہ حالیہ دنوں میں انہوں نے تقربیاً 22 کلو اپنا وزن کم کیا ہے۔5 مہینوں کے عرصے میں ثانیہ نے زبردست جم کرتے ہوئے 22 کلو وزن کم کیا ۔