ثانیہ مرزا کی حسن علی اور آرزو کو مبارک باد

   

حیدرآباد ۔21 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے پاکستانی کرکٹر حسن علی اوراْن کی دْلہن سامعہ خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ثانیہ مرزا نے ٹوئٹر پر پیغام میں مبارکباد دیتے ہوئے دعوت (پارٹی) کی مطالبہ کیا ہے۔حسن کی شادی کی تقریبات دبئی میں انجام پائی۔حسن علی اور ان کی سامعہ خان نے نکاح سے قبل دبئی میں فوٹو شوٹ بھی کروایا، جنہیں سوشل میڈیا پرحسن علی کے مداحوں نے بیحد پسند کیا۔ تصاویرمیں حسن علی نے سیاہ رنگ کی پینٹ اور شرٹ زیب تن کی ہوئی تھی جبکہ سامعہ خان نے خوبصورت عروسی لباس زیب تن کیا ہوا تھا۔ واضح رہے کہ حسن علی کی بیوی سامعہ خان کا تعلق ہریانہ سے ہے جبکہ پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان و آل راؤنڈر شعیب ملک کی بیوی ثانیہ مرزا کا تعلق ریاست تلنگانہ کے صدر مقام حیدرآباد سے ہے۔