کراچی ۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے اپنی اہلیہ اور ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو سالگرہ پرمبارکباد دیتے ہوئے اپنے ساتھ تصویر شیئر کردی۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شعیب ملک نے ثانیہ مرزاکے ساتھ اپنی پرانی تصویر شائع کی۔ اپنی پوسٹ میں شعیب ملک نے ثانیہ مرزا کے لیے صحت مند اور خوش گوار زندگی گزارنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے کرکٹر شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان علیحدگی کی خبریں سامنے آرہی ہیں تاہم دونوں اسٹارز نے اب تک اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔ علیحدگی کے خبروں کے دوران شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے اپنے شو کا بھی اعلان کیا ہے ، اردو فلیکس نے دی مرزا ملک شو کے جلد منظر عام پر آنے کا اعلان کیا ہے۔