دبئی ۔ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا پرکورونا بحران سے نکلنے کے لئے ہندوستان کی مدد کرنے کی درخواست کی ہے۔ثانیہ مرزا نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاونٹ پرکم لیٹس ہیلپ انڈیا بریتھ یعنی ہندوستا کو سانس لینے میں مدد دیں کے نام سے ایک مہم کا آغازکیا ہے۔ثانیہ نے اس مہم سے متعلق ایک بروشر شائع کرتے ہوئے لکھا کہ آج میں آپ سب لوگو ں سے ہندوستان کوکورونا بحران سے نکلنے میں مدد کرنے کے لیے اپنے مشن میں شامل ہونے کے لئے کہہ رہی ہوں۔انہوں نے مزید لکھا کہ آپ اور میں ا یک ساتھ مل کر ہیمکونٹ فاونڈیشن کو عطیہ کرکے کورونا وائرس کا شکار ہونے والے مریضوں کو مفت آکسیجن فراہم کرنے کے لئے عطیات جمع کرنے میں مدد کرسکتے ہیں۔یادرہے کہ اس وقت ہندوستان میں کورونا کا بحران شدید ہوچکا ہے ۔