کراچی: ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور ان کے شوہر پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی میزبانی میں اسٹریمنگ ویب سائٹ ’اردو فلکس‘ اور ’ایکسپریس ٹی وی‘ پر ’دی مرزا ملک شو‘ کا آغاز ہوچکا ہے ۔کرکٹر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے او ٹی ٹی پروگرام کا نیا پرومو جاری ہوگیا ہے۔مرزا ملک شو کی دوسری قسط میں ہمایوں سعید مہمان ہیں، قسط کا پرومو یوٹیوب پر شیئر کیا گیا۔پروگرام میں پاکستان کی سپر جوڑی نے ہمایوں سعید سے نیٹ فلکس سیریز دی کراؤن میں لیڈی ڈیانا کے محبوب ڈاکٹر حسنات خان کے کردار کی ادائیگی کے متعلق بات کی۔ایک سیگمنٹ میں شعیب ملک نے گانے ’کنڈی نہ کھڑکاؤ راجا‘ کے کچھ بول پڑھے جس پر ثانیہ مرزا نے فوراً گانا پہچان لیا اور گا کر سنایا۔شعیب ملک اپنی اہلیہ کی گلوکاری اور دلربا انداز پر خوشی سے پھولے نہیں سمائے۔ ابتدائی طور پر دونوں میاں اور بیوی کے شو ’دی مرزا ملک شو‘ کو صرف او ٹی ٹی پلیٹ فارم ’اردو فلکس‘ پر دکھائے جانے کا اعلان کیا گیا تھا۔ تاہم بعد ازاں دسمبر کے وسط میں اسے ٹی وی پر بھی دکھانے کا اعلان کیا گیا تھا۔ان کے شو کی پہلی قسط 18 دسمبر کو رات 9 بجے ایکسپریس ٹی وی پر دکھائی گئی۔ ، جس کے بعد اسے ’اردو فلکس‘ پر بھی ریلیز کردیا گیا۔