ممبئی : ہندوستانی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا، جو چھ مرتبہ گرانڈ سلام چیمپئن رہ چکی ہیں، ہمیشہ اپنی شاندارکارکردگی کی وجہ سے پسند کی جاتی رہی ہیں۔ مداحوں کی خواہش رہی ہے کہ وہ فلم انڈسٹری میں نظر آئیں اور ایسا لگتا ہے کہ ان کا یہ خواب جلد ہی حقیقت بن سکتا ہے لیکن یہ ثانیہ کے ذریعے نہیں، بلکہ ان کے بیٹے اذہان مرزا ملک کے ذریعے ممکن ہو سکتا ہے! اور انہیں بالی ووڈ میں متعارف کرنے کا وعدہ کس نے کیا ہے؟ کوئی اور نہیں بلکہ ان کی آنٹی مشہور فلم ساز فرح خان! اپنے حالیہ یوٹیوب ولاگ میں، فرح خان نے اپنی قریبی دوست ثانیہ مرزا اور ننھے اذہان کو شامل کیا۔ ہنسی مذاق سے بھرپورگفتگو کے دوران، ثانیہ نے انکشاف کیا کہ فرح نے اذہان کو اس کی پیدائش کے دن ہی اپنی فلم کے لیے سائن کر لیا تھا اور اسے بطور سائننگ رقم10 روپے دیے تھے۔ اس پر فرح ہنستے ہوئے بولیں،کم ازکم 100 روپے تو دیے ہوں گے!‘‘ ویڈیو میں اذہان کی شرارتی فطرت بھی نظر آتی ہے، جب وہ چیونگم چباتے ہوئے مذاق میں دھمکی دیتا ہے کہ وہ اسے فرح کے صوفے پر چپکا دے گا۔ اس پر فرح نے ہنستے ہوئے جواب دیا، مت بھولنا، میں تمہیں لانچ کرنے والی ہوں۔ تْو میرا ہیرو ہے! ثانیہ نے مزید کہا، زیادہ لوگ یہ کہانی نہیں جانتے… جب فرح پہلی بار اسے دیکھنے آئی تھی، تو اس نے 10 روپے دیے اورکہا تھا، ’میں تمہیں لانچ کروں گی‘۔‘‘ فرح خان اور ثانیہ مرزا کی دوستی کئی سالوں پر محیط ہے، اور انہیں اکثر ایک ساتھ وقت گزارتے ہوئے دیکھا جاتا ہے۔ ان کی گہری دوستی کا ایک اور ثبوت اس وقت ملا جب دونوں نے فرح کے ولاگ میں مل کر حیدرآبادی چکن 65 پکایا۔ فرح کے وعدے اور اذہان کی دلکش شخصیت کو دیکھتے ہوئے، مداح بے صبری سے انتظارکررہے ہیں کہ آیا وہ واقعی مستقبل میں بالی ووڈ میں قدم رکھیں گے!