ثانیہ مرزا کے بیٹے کی سالگرہ کی تصویر سے شعیب غائب

   

دبئی ۔ سابق ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بھی تصاویر شائع کر کے بیٹے کو سالگرہ کی مبارک باد دی لیکن ان تصاویر میں صارفین نے ان کے شوہر اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی کمی کو محسوس کیا ہے۔ شعیب ملک کے بعد ان کی اہلیہ و سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بھی سوشل میڈیا پر بیٹے اذہان کے ہمراہ 5 تصاویر شائع کر کے انہیں سالگرہ کی مبارک باد پیش کی۔ پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا ہے کہ ہماری زندگی کے سب سے روشن ستارے کو سالگرہ مبارک ہو، میرے گرد چاہے جتنی بھی تاریکی ہو تمہاری مسکراہٹ اسے بہتر بنا دیتی ہے، غیر مشروط پیارکا مطلب بتانے کا شکریہ ادا کرتی ہوں، ہر سال میں تمہیں مزید قریب سے تھاموں گی۔ انسٹا گرام پر ثانیہ مرزا نے بیٹے، اپنے والدین اور بہن کے ساتھ تصاویر شائع کی تو سوشل میڈیا صارفین نے فوراً سالگرہ کی تقریب میں موجود شعیب ملک کی کمی ان تصاویر میں محسوس کی۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز شعیب ملک نے سوشل میڈیا پر بیٹے کی سالگرہ کی تقریب سے تصاویر شائع کر کے بیٹے کو سالگرہ کی مبارک باد دی تھی۔