حیدرآباد: ضلع وقارآباد کے جنگلاتی علاقے میں ہوئی فائرنگ کے واقعہ کی تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے۔ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے فارم ہاؤز کے انچارج عمر کو پولیس نے منگل کو اس کیس کے سلسلے میں گرفتار کرلیا۔ عمر پر چار دن قبل ایک فارم ہاؤس میں چرنے آئے گائے کو گولی مار کر ہلاک کرنے کا الزام ہے۔ پولیس مقامی افراد کی شکایت پر تحقیقات کررہی ہے۔