حیدرآباد ۔ ثانیہ مرزا نے زندگی میں ملال کرنے یا غمگین رہنے کے بجائے خوشی کا راستہ اختیار کیا ہے۔ سابقہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے ساتھ تا حال کروڑوں پاکستانی مداحوں کی نیک تمنائیں بھی ہیں۔ ثانیہ مرزا کو پاکستان میں ناصرف بے حد پسند کیا جاتا ہے بلکہ شعیب ملک کی دوسری شادی کے بعد سے معروف ٹینس اسٹار مزید توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔ یاد رہے کہ ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک بھی ہے۔ٹینس کی کھلاڑی نے نئی تصویریں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے ثانیہ نے اپنے گھر کے باہر اپنے اور اپنے بیٹے کے نام کی تختی لگائی ہے۔ اس پوسٹ میں کچھ قدرتی مناظر کے ساتھ ثانیہ نے اپنی، دوستوں، بہن اور بچوں کے ہمراہ بھی تصویریں شیئر کی ہیں۔