نئی دہلی ۔26 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) فیڈریشن کپ کیلئے پانچ رکنی ہندوستانی ٹینس اسکواڈ کا اعلان کردیاگیا۔ ڈبلیو ٹی اے ڈبلز کی سابق نمبرون ثانیہ مرزا کو انکیتا رائنا، ریجا بھاٹیا، رتوجا بھوسل اور کرمان کور تھانڈی کے ساتھ منتخب کیا گیا۔ انکیتا بھامبری کوچ مقررکی گئی ہیں جبکہ سووجانیا باویسیٹی متبادل کھلاڑی ہوں گی۔