ثانیہ مزرا کا شکستکے ساتھ کرئیر کا اختتام

   

دبئی ۔ ہندوستانی ٹینساسٹار ثانیہ مرزا کا ٹینس کیریئر شکست کے ساتھ اختتام کو پہنچ گیا۔ اپنے آخری ٹورنمنٹ دبئی چمپئن شپ کے پہلے راؤنڈ میں شکست کھا کر وہ ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔ دبئی چمپئن شپ کے پہلے راؤنڈ میں ثانیہ مرزا امریکی ساتھی کھلاڑی کے ساتھ ڈبلز ایونٹ میں شریک ہوئیں۔ انہیں روسی جوڑی نے راست سٹوں میں 4-6 اور 0-6 سے شکست دیکر ایونٹ سے باہرکردیا۔ اس شکست کے ساتھ ہی ثانیہ مرزا کا 20 سالہ ٹینس کیریئر ختم ہوگیا۔ 36 سالہ ٹینس اسٹار نے2003 میں پروفیشنل ٹینس کا آغاز کیا۔ انہوں نے 6 گرانڈ سلام خطابات اپنے نام کئے۔ ثانیہ مرزا نے3 ویمنز ڈبلزگرانڈ سلام خطابات سوئٹزرلینڈ کی مارٹینا ہنگزکے ساتھ جیتے اور تین مکسڈ ڈبلزگرانڈ سلام خطابات میں سے دو ہم وطن مہیش بھوپتی کے ساتھ جیتے ہیں۔