ثانیہ نے بیٹے کے ہاتھ میں ریکٹ تھمادیا

,

   

حیدرآباد ۔ 8اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ریکٹ تھامے بیٹے اذہان کی ایک پْرکشش تصویر خوبصورت کیپشن کے ساتھ شائع کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اذہان کی تصویر شائع کرتے ہوئے ثانیہ مرزا نے محبت بھرا کیپشن تحریر کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے یقین ہے کہ تم سامنے ہونے والی افراتفری کے بارے میں سوچ رہے ہو۔واضح رہے کہ ثانیہ مرزا اس سے قبل بھی کئی مرتبہ بیٹے کی تصویریں شائع کرتی رہی ہیں۔ ایک تصویر شائع کرتے ہوئے ثانیہ نے کہا ہے کہ وہ جو کچھ بھی کرتی ہیں اس میں ان کا بیٹا ان کی بہت حوصلہ افزائی کرتا ہے، انہوں نے اپنی بہتری اورکامیابی کی وجہ اپنے بیٹے کو قرار دیا۔
ہاکی انڈیا کا21 لاکھ کا عطیہ
نئی دہلی ۔ 8اپریل (سیاست ڈاٹ کام)ہاکی انڈیا نے کورونا وائرس کے خلاف ملک کی جنگ میں اڑیسہ وزیر اعلی راحت فنڈ میں 21 لاکھ روپے کی مدد دی ہے ۔ ہاکی انڈیا کے ایگزیکٹو بورڈ نے متفقہ فیصلہ کیا ریلیف فنڈ میں21 لاکھ کی مدد دی جائے۔