ثانیہ کی آسٹریلین اوپن مہم کا مایوس کن اختتام

   

ملبورن ۔24 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزاکی سال کے پہلے گرانڈ سلام آسٹریلین اوپن میں مہم کا مایوس کن اختتام ہوا ہے جیسا کہ وہ پہلے مکسڈ ڈبلز کے میچ سے باہر ہوئیں کیونکہ انہیں پنڈلی کی تکلیف کا سامنا رہا۔ تاہم زخم معمولی نوعیت کا ہونے کا امکان رہا جس کے بعد امید کی جارہی تھی کہ وہ ویمنز ڈبلز ایونٹ میں نہ صرف شریک ہونگی بلکہ گزشتہ ہفتہ ہوبارٹ انٹرنیشنل ایونٹ کی کارکردگی دہرائیں گی لیکن زخمی پیر کے ساتھ انہوں نے ڈبلز مقابلے میں شرکت کی جہاں انہیں پہلا سٹ گنوانے کے بعد دوسرے سٹ میں مقابلے سے دستبردار ہونا پڑا۔ ثانیہ مرزا جنہوں نے یوکرین کی ناڈیہ کیچیونک کے ساتھ جوڑی بناتے ہوئے گزشتہ ہفتے ہوبارٹ اوپن خطاب حاصل کیا تھا اس جوڑی کو آسٹریلین اوپن کے پہلے مرحلے کے مقابلے میں چینی جوڑی ہان اور ژہو کے خلاف 6-2,1-0 کے خسارے کے بعد مقابلے سے دستبردار ہونا پڑا۔