لاہور۔ ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق نے ٹینس کورٹ پرساتھ پریکٹس کی۔ ٹینس اسٹارثانیہ مرزا اور اعصام الحق نے نشترپارک اسپورٹس کمپلیکس لاہورکے ٹینس کورٹ پرساتھ پریکٹس کی۔ثانیہ نے 2گھنٹے اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹینس کورٹ میںگزارے،انہوںنے کہاکہ شاندارکورٹ پر کھیل کر لطف آیا ، عالمی معیارکی سہولیات دیکھ کر خوشی ہوئی۔