حیدرآباد ۔13 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور شعیب ملک نے اپنی اہلیہ ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے ساتھ شادی کے دس سال مکمل ہونے پر ایک ٹوئٹر پیغام جاری کیا ہے۔اس میں انھوں نے اپنی اہلیہ اور اپنی تصویر کے ساتھ شادی کی دسویں سالگرہ کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ دونوں اسٹار کھلاڑیوں کی12اپریل 2010ء کو شادی ہوئی تھی اور یہ جوڑا جنھیں ایک بیٹا خوش وخرم زندگی بسر کر رہا ہے۔دونوں کی 10 ویں سالگرہ یادگار ثابت نہ ہوسکی کیونکہ اس وقت ثانیہ ہندوستان اور شعیب پاکستان میں ہیں اور کورونا وائرس نے لاک ڈاون کے ساتھ سبھی کو گھر میں قید کردیا ہے۔