میلبورن۔ ہندوستانی کھلاڑی ثانیہ مرزا اور روہن بوپنا نے چہارشنبہکو آسٹریلین اوپن 2023 کے مکسڈ ڈبلز ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنالی، سیمی فائنل میں تیسری سیڈ امریکی ۔ برطانوی جوڑی ڈیسیرا کراوچک اور نیل اسکوپسکی کو شکست دی۔ ثانیہ اور بوپنا نے دو بارکی ومبلڈن چمپئن جوڑی ڈیسیرا سکوپسکی پر7-6(5)، 6-7(5)، 10-6 سے شاندار جیت درج کی۔میلبورن پارک کے مارگریٹ کورٹ ایرینا میں کھیلتے ہوئے، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلے سیٹ میں ایک دوسرے سے ٹکراؤ ہوا اور دونوں میں سے کسی نے بھی ایک سرویس نہیں چھوڑا۔ مرزا اور بوپنا آخرکار ٹائی بریکر میں اپنے حریفوں کو 7-5 سے باہر کرنے کے بعد برتری کے ساتھ ابھرے۔