صحافیوں کو رکن اسمبلی پدما دیویندر ریڈی کا مشورہ
میدک ۔ صحافت کو پوری دنیا میں بہت اہمیت حاصل ہے ۔ صحافیوں کو چاہئے کہ اپنے پیشہ کے ساتھ انصاف برتیں ۔ بہترین معاشرے کی تشکیل کیلئے شعبہ صحافت کا ایک اہم رول ہوتا ہے ۔ صحافیوں کو چاہئے کہ بناء کسی ثبوت و شہادت کے بغیر تحقیق کے کوئی بھی خبر نہ لکھیں۔ ایم پدما دیویندر ریڈی ایم ایل اے میدک پریس کلب میدک کے زیر اہتمام میدک کے ’’ سندھیانیلائم ‘‘ اولڈ ایج ہوم میں منعقدہ نیشنل پریس ڈے کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اپنے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر پدما ریڈی اور صدرنشین بلدیہ مسٹر ٹی چندراپال ، سابق صدرنشین بلدیہ مسٹر بٹی جگپتی کے ہاتھوں معمر افراد میں فروٹس اور روٹی کی تقسیم عمل میں آئی۔ یہاں برسر خدمت انچارج سومالتا کی اپیل پر صدر ضلع جرنلسٹ یونین آئی جے یو مسٹر شنکر دیال چاری نے اولڈ ایج ہوم کیلئے ایک سیلنگ فیان کا عطیہ دیا ۔ اس تقریب میں مقامی صحافی مسٹر محمد فاروق حسین رکن ڈسٹرکٹ اکریڈیشن کمیٹی سکریٹری الیکٹرانک میڈیا ضلع مسٹر ناگراج ، راج شیکھر ، پرساد سرینواس ، شیکھر ، وینکٹیش گوڑ ، پرکاش، نریش ، سدھاکر کے علاوہ کونسلر پی جئے راج سابق کونسلر غوث قریشی ، ٹی آر ایس یوتھ لیڈر مسٹر سید عمر محی الدین کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔