لندن۔ پاکستانی سابق کرکٹر ثقلین مشتاق نے انکشاف کیا ہے کہ ورلڈکپ 1999ء کے دوران افراد خاندان ساتھ رکھنے پر پابندی کے باوجود انہوں نے اپنی بیگم کو ہوٹل روم کی الماری میں چھپا کر اپنے ساتھ رکھا تھا۔ثقلین مشتاق نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران ماضی کی ایک خوبصورت یاد تازہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 1999ء کے ورلڈکپ1999 کے دوران اْن کی اہلیہ بھی اْن کے ساتھ ہوٹل روم میں مقیم تھیں، کرکٹ بورڈ کی جانب سے اچانک یہ فیصلہ کیا گیا کہ کھلاڑیوں کو اپنے ساتھ فیملی رکھنے کی اجازت نہیں ہے۔ میزبان رونقکپورکے انسٹا لائیو پروگرام کے دوران ثقلین مشتاق نے مزید نے بتایا کہ اْن کی شادی 1998کے دسمبر میں ہوئی تھی اور اْن کی اہلیہ بھی لندن کی ہی رہنے والی ہیں۔ ثقلین مشتاق نے کہا کہ اْنہیں کرکٹ بورڈ کا یہ فیصلہ بالکل پسند نہیں آیا تھا اور اْنہوں نے سب سے چْھپ کر پورے ورلڈکپ کے دوران اپنی بیگم کو اپنے ساتھ ہی ہوٹل روم میں رکھا تھا۔ ثقلین مشتاق نے کہا کہ کرکٹ بورڈ کے اس فیصلے کے بعد اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کچھ جاسوس بھی چھوڑے گئے جوکھلاڑیوں کے روم میں آتے جاتے رہتے تھے اور نظر رکھتے تھے کہ کھلاڑی کیا کر رہے ہیں۔