ثناء خان کا برج خلیفہ پر شوہر کے ساتھ ناشتہ

   

Ferty9 Clinic

ممبئی : بالی ووڈ کی سابق اداکارہ ثناء خان جو ہمیشہ سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی رہتی تھی اور ان کے مداحوں کیلئے روزانہ کی زندگی پر مبنی خوبصورت تصاویر اپ لوڈ کرتی تھی۔ وہ اس وقت اپنے شوہر مفتی انس سعید کے ساتھ دبئی میں تعطیلات گزار رہی ہیں۔ چہارشنبہ کے دن ثناء خان کو دبئی کے پرتعیش برج خلیفہ پر ناشتہ کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ دونوں میاں بیوی برج خلیفہ کی چھت پر بیٹھے اس بلند عمارت کی اونچائی سے محظوظ ہورہے تھے۔ ثناء خان نے تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ جب آپ کے شوہر برج خلیفہ کی بالائی منزل پر ناشتہ کرواتے ہوئے آپ کو حیرت زدہ کرتے ہیں تو یہ زندگی کا خوشگوار لمحہ ہوتا ہے۔