ممبئی،23 اگست (آئی اے این ایس)۔ اداکارہ ثناء مقبول مختصر وقفے کے بعد ایک خواتین پر مبنی ویب سیریز کے ذریعے واپسی کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زندگی نے جب سست روی پر مجبور کیا تو احساس ہوا کہ اکثر خواتین اپنی خواہشات، صحت اور خوشی کو پیچھے رکھ دیتی ہیں۔ اسی لئے خواتین پر مرکوز کہانی کے ساتھ واپسی ان کے لئے بہت معنی رکھتی ہے۔یہ ویب سیریز خواتین کے جذبات، حوصلے اور خود دریافت کے موضوعات پر مبنی ہے۔