ثنا خان بابا صدیقی کی افطار پارٹی میں تصویر کےلئے پوز دینے پر شوشل میڈیا صارفین نے کیا ٹرول

   

ممبئی: ہر سال کی طرح امسال بھی سیاست دان بابا صدیقی نے اتوار کو یہاں ستاروں سے سجی عظیم الشان افطار پارٹی کی میزبانی کی۔ اس پارٹی میں سلمان خان، شاہ رخ خان، شلپا شیٹی، کرن کندرا، تیجسوی پرکاش سمیت بالی ووڈ اور ٹیلی ویژن کے ستاروں نے شرکت کی۔ تاہم، جس چیز نے سب کی توجہ حاصل کی وہ ثنا خان کی اپنے شوہر مفتی انس کے ساتھ شاندار انٹری گھی۔آن لائن گردش کرنے والی تصاویر اور ویڈیوز میں ثنا کو حجاب کے ساتھ سیاہ عبایہ اور انس کو جیکٹ کے ساتھ کرتہ پائجامہ پہنے دیکھا جا سکتا ہے۔ بالی ووڈ فوٹوگرافر وائرل بھیانی کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو کے تحت جہاں متعدد صارفین نے ’ماشااللہ‘ تبصرہ کیا، وہیں سوشل میڈیا صارف کے ایک حصے نے انہیں ٹرول کیا۔

https://www.instagram.com/viralbhayani/?utm_source=ig_embed&ig_rid=603ee830-6f94-4012-b802-bf5ac4398517&ig_mid=E639929D-9180-4FDB-8672-CB360E49645B

” رمضان کے مہینے میں کیمرے کے سامنے پوز دینا حرام ہے،” ایک اور نے لکھا۔ “یہ کیسا پردا ہے جس میں نا محرم آپکی تصویر بنا رہے ہیں،” ایک تبصرہ میں لکھا گیا۔ایک صارف نے لکھا کہ ’وہ اس پارٹی میں کیوں آئی، میں نے سنا کہ اس نے کہا کہ وہ شوبز سے کوئی تعلق نہیں رکھتی اور یہ شوبز پارٹی ہے۔ثنا خان نے 2020 میں تفریح ​​کی گلیمرس دنیا کو چھوڑ کر مذہبی راستہ اختیار کیا۔ اس نے اپنے آئی جی ہینڈل سے اپنی ہر وہ تصویر ڈیلیٹ کر دی تھی جس نے اسے شوبز سے جوڑا تھا۔ اپنے فیصلے کا اعلان کرنے کے چند دن بعد، اس نے گجرات میں مقیم مفتی انس سے شادی کر لی۔