ثنا میر عالمی ریکارڈ سے ایک وکٹ دور

   

جوہانسبرگ۔ 10مئی (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کی ویمنس کرکٹر ثنا میر نے ونڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ 146 وکٹیں لینے کا عالمی ریکارڈ برابر کر دیاہے ۔ ورلڈ ریکارڈ پر قبضہ جمانے کیلئے ثنا میر کو مزید ایک وکٹ درکار ہے، اس طرح ثنا، ویسٹ انڈیز کی انیسہ محمد اور آسٹریلیا کی لیزا ستھالکر کے ہم پلہ آ گئیں۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کا تیسرا ونڈے کل (11مئی کو) مقرر ہے اور ثنا میر نے سب سے زیادہ 147 وکٹوں کے عالمی ریکارڈ پرتوجہ مرکوز کرلی ہے۔