منگلورو ۔ /29 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مقامی بجرنگ دل لیڈر اور 3 دیگر نابالغ لڑکوں کو ایک لڑکے کو دھمکانے اور اس پر حملہ کرتے ہوئے اسے جئے سری رام کا نعرہ لگانے پر مجبور کرنے کے الزامات کی پاداش میں ماخوذ کیا گیا ہے ۔ پولیس نے آج کہا کہ یہ واقعہ کرناٹک کے ضلع دکشنا کناڈا میں چند روز قبل پیش آیا لیکن اس کی ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس کے پاس شکایت درج کرائی گئی ۔ چنانچہ پولیس نے 25 سالہ بجرنگ دل لیڈر اور 3 دیگر لڑکوں کے خلاف کیس درج رجسٹر کرلیا ہے ۔