کولکتہ۔ 6 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) جادھو پور یونیورسٹی کے ایک پروگرام کو مخاطب کرتے ہوئے نوبل انعام یافتہ اسکالر امرتیہ سین نے کہا کہ ’’جئے شری رام ‘‘ کا نعرہ اب عوام کی پٹائی‘‘ کا ذریعہ بن چکا ہے جو کبھی بھی ان معنوں میں استعمال نہیں ہوا تھا۔ لیکن یہ عمل بنگالی تمدن کا حصہ نہیں ہے۔ انہوں نے حالیہ دنوں میں رام نومی جلسوں کی تعداد میں اضافہ کو ’’بیرونی عنصر‘‘ قرار دیا تاکہ مختلف فرقوں میں آپسی تصادم کو ہوا دیا جاسکے۔