جئے شنکر نے بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ سے کی ملاقات، باہمی مفاد کے امور پر ہوئی بات چیت

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی:6ویں انڈین اوشین کانفرنس 2023 میں شرکت کے لیے وزیر خارجہ ایس جے شنکر جمعرات کی شام ڈھاکہ پہنچے۔ یہاں انہوں نے بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ سے ملاقات کی اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ جے شنکر نے بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ کو وزیر اعظم نریندر مودی کی مبارکباد بھی پہنچائی۔جئے شنکر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ، بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ سے ملاقات کر کے قابل احترام محسوس کررہا ہوں۔ ہمارے لیڈروں کی قیادت اور دوراندیشی، ہندوستان بنگلہ دیش کے درمیان دوستی کو مزید مضبوط کرے گی۔