٭ امریکی کانگریس کی رکن پرمیلا جئے پال نے کہا ہیکہ وزیرامور خارجہ ہند ایس جئے شنکر کا مجوزہ میٹنگ کو منسوخ کردینا دونوں ملکوں کیلئے زبردست موقع کھو دینے کے مترادف ہے کیونکہ دونوں بڑی جمہوریتیں مذاکرات اور اختلاف رائے کی قدر کرتے ہیں۔ پرمیلا نے کہا کہ کسی بھی جمہوریت کیلئے یہ کمزوری کی علامت بھی ہے کہ تنقید کرنے والوں کو اپنے خیالات ظاہر کرنے کی اجازت نہ دی جائے۔ پرمیلا کشمیر میں جاری تحدیدات کے بارے میں ناقد رہی ہیں۔