جئے شنکر کا یو این سکیورٹی کونسل میں دہشت گردی پر خطاب

,

   

نئی دہلی : وزیر خارجہ ہند جئے شنکر نے افغانستان میں طالبان کے کنٹرول حاصل کرنے کے بعد پہلی مرتبہ دہشت گردی پر ہندوستان کی تشویش سے واقف کروایا ہے ۔ اس موقع پر انہوں نے بعض مخصوص گروپس لشکر طیبہ اور جیش محمد کے نام بھی لئے اور کہا کہ وہ اب بھی اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ جئے شنکر نے کہا کہ دہشت گردی کسی بھی شکل میں ہو وہ قابل مذمت ہے ۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستان کی تضاد بیانی کا بھی ذکر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اس بات کو تسلیم کرتا ہے کہ دہشت گردی کو کسی بھی مذہب ، قوم ، تہذیب یا نسلی گروپ سے نہیں جوڑا جاسکتا ۔ دنیا دہشت گردی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتی ۔ دہشت گردی سے بین الاقوامی امن و سکیورٹی کو درپیش خطرات پر اقوام متحدہ سکیورٹی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم میں سے کوئی بھی اُس وقت تک محفوظ نہیں ہوسکتا جب تک کہ سب محفوظ نہ ہوں ۔