آکلینڈ : وزیر خارجہ جئے شنکر نیوزی لینڈ کے دورہ پر ہیں ۔ انہوں نے اپنے منصب ناناہیا مہوتا سے ہندوستانی طلبہ کے نیوزی لینڈ سفر کیلئے پیش آنے والی مشکلات کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا جن میں یوکرین کا بحران بھی شامل ہے ۔ 2001 ء کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرنے والے وہ پہلے وزیر خارجہ ہیں ۔