جئے شنکر کی آرمینیا ، ازبکستان کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

   

دوشانبے /نئی دہلی: وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے تاجکستان کے دارالحکومت دوشانبے میں شنگھائی کوآپریشن آرگنائیزیشن کی چوٹی کانفرنس کے موقع پر آرمینیا کے نئے وزیر خارجہ آرارات میرزویان اور ازبکستان کے وزیر خارجہ عبدالعزیز کمیلاف سے ملاقات کرکے افغانستان کی بابت بات چیت کی۔ جے شنکر نے ٹویٹ کیاکہ نئے آرمینیائی ہم منصب سے ملاقات کرکے خوشی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے تعاون کا مثبت جائزہ لیا اور اسے مزید آگے بڑھانے کے لیے کام کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ ازبکستان کے وزیرخارجہ عبدالعزیز کمیل اف سے مل کر اچھا لگا۔ ازبکستان کے وزیر خارجہ کے ساتھ افغانستان کی صورتحال، دہشت گردی اور انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے کے لیے باہم تعاون سے متعلق بات چیت ہوئی۔