جئے شنکر کی ای یوکمشنر سے ملاقات

   

پیرس؍نئی دہلی: وزیر خارجہ ایس جئے شنکر نے یورپی یونین (ای یو) کمشنر (بین الاقوامی تعلقات) یوٹا اروپیلاینن، جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ چنگ یوئی یونگ اورجمہوریہ چیک کے وزیر خزانہ جان لیپوسکی کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی۔اروپیلاینن کے ساتھ اپنی میٹنگ پرڈاکٹر جئے شنکر نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے افریقہ میں مل کر کام کرنے ، سبز شراکت داری کو بڑھانے ، کنیکٹوٹی اور بین الاقوامی تعلقات کو فروغ دینے کے معاملے میں مثبت بات چیت کی۔یوئی یونگ کے ساتھ بات چیت کے تعلق سے انہوں نے کہا کہ دونوں فریقوں نے دو طرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر رضامندی ظاہر کی ہے ۔ وہیں علاقائی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ کی اور سفر کو آسان بنانا مشترکہ ترجیحات شامل ہے ۔ انہوں نے مشترکہ علاقائی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ڈاکٹر جئے شنکر نے کہاکہ کوریا کے ایف ایم چنگ یوئی یونگ سے ملاقات کی۔ ہمارے دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے رضامندی ظاہر کی ۔ وزیرخارجہ نے لیپوسکی سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے ملاقات کے بعد کہا چیک جمہوریہ کے وزیر خزانہ سے اچھی میٹنگ ہوئی۔ تینوں کے حصے کے طور پر یورپی یونین سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دوطرفہ تعلقات کو بہتر بنانے کے عزم کی تعریف کی ۔