جئے شنکر کی ہم منصب بیرونی وزراء سے بات چیت

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی ۔ 29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وزیرامورخارجہ ایس جئے شنکر نے لبنان، کولمبیا، گریناڈا، جمائیکا ، یوروگوئے اور ٹرینیڈا ڈ اینڈ ٹوباکو کے اپنے ہم منصب وزراء کے ساتھ بات چیت کی اور باہمی تعاون اور شراکت داری کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ عالمی وباء کوروناوائرس پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ لبنانی وزیرخارجہ نصیف حطی کیساتھ گفتگو میں جئے شنکر نے معاشی تعاون بشمول زراعت پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے ہندوستانی برادری کی نگہداشت پر شکریہ ادا کیا۔