وزیراعظم مودی کے مجوزہ دورۂ روس پر تبادلہ خیال
نئی دہلی۔ 19 جون (سیاست ڈاٹ کام)وزیر خارجہ ایس جئے شنکر نے نائب وزیر روس یوری ٹروٹ نیف سے ملاقات کی تاکہ باہمی تعلقات کو مستحکم کیا جاسکے اور وزیراعظم نریندر مودی کے آئندہ مجوزہ دورہ روس کی تفصیلات پر تبادلہ خیال کیا جاسکے جس میں وہ ولادیواسٹوک میں ایسٹرن اکنامک فورم کی چوٹی کانفرنس میں جاریہ سال کے اواخر میں ملاقات کرنے والے ہیں۔ جئے شنکر کی ملاقات ٹروٹ نیف کے ساتھ وزیراعظم نریندر مودی کے صدر روس ولادیمیر پوٹن سے شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن چوٹی کانفرنس بشکیک میں علیحدہ طور پر ملاقات کے چند دن بعد منظر عام پر آئی ہیں۔ امکان ہے کہ اس ملاقات سے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات خاص طور پر دفاعی شراکت داری میں مزید استحکام پیدا ہوگا۔ گزشتہ ہفتہ مودی ۔ پوٹن ملاقات کی تفصیلات ذرائع ابلاغ میں شائع ہوچکی ہیں۔ معتمد خارجہ وجئے گوکھلے نے جو روس ، ہندوستان اور چین کے سہ فریقی دورہ پر تھے اور ڈھاکہ اور جاپان میں G-20 چوٹی کانفرنس میں شرکت کرچکے ہیں۔ دونوں قائدین کی ملاقات کی تفصیلات سے ذرائع ابلاغ کو واقف کروایا۔ ولادیواسٹوک میں ستمبر کے اوائل ایسٹرن اکنامک فورم قائم کیا جائے گا۔
