حیدرآباد ۔ 4 ۔ جولائی : ( پریس نوٹ ) : حیدرآباد مینجمنٹ اسوسی ایشن کے 59 ویں صدر کی حیثیت سے مسٹر جئے ونت نائیڈو نے سال 2023-24 کے لیے جائزہ حاصل کیا ۔ مسٹر جئے ونت نائیڈو ایک تجربہ کار پروفیشنل ہیں جنہوں نے یونیورسٹی آف ممبئی سے بی کام ، عثمانیہ یونیورسٹی سے ایل ایل بی اور انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاونٹنٹس آف انڈیا سے چارٹرڈ اکاونٹنسی کیا ہے وہ ایک آڈیٹر اور ٹیکس کنسلٹنٹ ہیں اور انہیں موسیقی سے بھی گہرا لگاؤ ہے ۔ مسٹر جئے ونت گیتار پر ہندوستانی کلاسیکل میوزک بجاتے ہیں ۔ وہ جئے ونت گیتار کے موجد ہیں جسے کنٹرولر جنرل آف پیٹینٹس ڈیزائنس اینڈ ٹریڈ مارکس ، کولکتہ کی جانب سے ڈیزائن پیٹنٹ دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کئی اخبارات کے لیے مضامین لکھے ہں ۔ مسٹر جئے ونت سال 2019 سے حیدرآباد مینجمنٹ اسوسی ایشن کی اسٹوڈنٹ ڈیولپمنٹ اینڈ فیکلٹی ڈیولپمنٹ کمیٹی کے لیے خدمات انجام دے رہے ہیں ۔۔