جئے پور اور کوٹہ میونسپل کارپوریشن انتخابات میں ایس ڈی پی آئی کے 11امیدواروں نے حصہ لیا

,

   

Ferty9 Clinic

جئے پور اور کوٹہ میونسپل کارپوریشن انتخابات میں ایس ڈی پی آئی کے 11امیدواروں نے حصہ لیا

جئے پور۔(پریس ریلیز)۔ سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) راجستھان کے ریاستی جنرل سکریٹری اشفاق احمد نے اپنے اخباری بیان میں جئے پور اور کوٹہ میونسپل کارپویشن(نگر نگم) انتخابات میں ایس ڈی پی آئی کے امیدواروں کو ووٹ کرنے والے تمام معزز رائے دہندگا ن کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔ واضح رہے کہ ایس ڈی پی آئی راجستھان شاخ نے جئے پور اور کوٹہ میونسپل کارپوریشن کیلئے 11امیدوار میدان میں اتارے تھے۔ 29اکتوبر اور یکم نومبر کو ووٹنگ ہوئی تھی۔ جئے پور میونسپل کارپوریشن میں ا یس ڈی پی آئی کے 3امیدواروں نے انتخابات میں حصہ لیا ہے۔ جس میں وارڈ نمبر 5سے محمد اویش، وارڈ نمبر 76سے فخرالدین، وارڈ نمبر92میں یاسمین بانوامیدوار ہیں۔ اسی طرح کوٹہ میونسپل کارپویشن میں پارٹی کے جملہ 8امیدوار وں نے انتخابات میں حصہ لیا ہے۔ جس میں وارڈ نمبر 53سے سمیع اللہ انصاری، وارڈ نمبر 13سے عطیہ انصاری، وارڈ نمبر 44سے ذیشان علی، وارڈ نمبر 36سے حیدر علی، وارڈ نمبر 12سے رئیس پٹھان، وارڈ نمبر 15سے یاسمین بانو، وارڈ نمبر43سے شمشیر خان او ر وارڈ نمبر 52سے افتخار حسین نے انتخابات میں حصہ لیا ہے۔