حیدرآباد: اسپیشل جئے پور کورٹ نے آج 2008ء میں ہوئے بم بلاسٹ پر فیصلہ سناتے ہوئے4افراد کو مجرم قرار دیا جبکہ ایک ملزم کو بری کردیا۔ انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق اس بم بلاسٹ کے سلسلہ میں پانچ افراد کو گرفتار کر کے ان کے خلاف کیس درج کیا گیا تھا۔ آج معزز کورٹ نے چار افراد کو مجرم قرار دیا جب کہ ایک ملزم جس کا نام شہباز حسین بتایا جاتا ہے بری کردیا۔ شہباز حسین کے وکیل نے یہ بات بتائی۔
Four convicted in 2008 Jaipur bomb blasts; one person acquittedhttps://t.co/HU4IJjfjhU pic.twitter.com/PNgQMviPCk
— The Indian Express (@IndianExpress) December 18, 2019
ان چار مجرموں کی شناخت محمد سیف‘ محمد سرور‘ سیف الرحمن اور سلمان کی حیثیت سے کی گئی ہے اور ان تمام کی عمریں 21سے 25سال کے درمیان بتائی گئی ہے۔ واضح رہے کہ 2008ء مئی میں جئے پور میں تسلسل کے ساتھ بم بلاسٹ کیا گیا تھا جس میں 80 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوئے تھے۔